اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، قصوری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان میں فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ بھارتی میگزین’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق یہ حیران کن انکشاف سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے بھارتی ٹیلی ویڑن پر کیا۔کرن تھاپر کے شو پر قصوری نے دعویٰ کیا کہ 26نومبر کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد، بھارت نے مریدکے میں لشکر طیبہ اور جماعت الدعو کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان میں فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق کرن تھاپر نے قصوری سے سوال کیا کہ 2008ءمیں سینیٹر جان مکین نے مریدکے میں جماعت الدعوکے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے فضائی حملے کے امکان کے لئے آپ سے پوچھا، تو آپ نے کیا کہا کہ پاکستان جواب میں کیا کرے گا؟اس سوال پر خورشید قصوری نے کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔انٹرویو میں سابق پاکستانی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر، سیاچن اور سرکریک کے مسئلے پر بہت زیادہ بیک ڈور بات چیت کی گئی جبکہ کئی دیگر انکشافات کے ساتھ انہوں نے کشمیر میں فوجی دستوں کی واپسی اور سیلف گورننس پر معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔قصوری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی دونوں ملکوں کے درمیان امن، دوستی اور سلامتی کے معاہدے کی حامی تھی۔قصوری نے کہا کہ ہم علاقوں کو تقسیم کرنے کیلئے سرحد یں نہیں چاہتے۔

مزید پڑھئے: ایک پرُکشش خاتون ڈکیت کا عروج و زوال

ہم نے کشمیریوں نے مفاد میں دیکھا، کشمیری ڈی ملٹرائزیشن چاہتے تھے۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سر کریک معاہدے کا فیصلہ ہو گیا تھا اور صرف دستخط کی ضرورت تھی۔ سیاچن کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کی تجویز کوقبول کر لیا تھا اور ایک میں اصولی معاہدے پر نظر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…