اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی ،نوازشریف مشکل میں پڑ گئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انگریزی میں خطاب کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔معروف وکیل محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام عالمی رہنماو ¿ں نے اپنی قومی زبان میں خطاب کیا، لیکن وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کرتے ہوئے انگریزی میں خطاب کیا۔درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ 8 ستمبر کو اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئین کا آرٹیکل 251 فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کا اطلاق ہم سب پر فرض ہے.رواں برس جولائی میں جاری کیے گئے حکم نامے میں تمام محکموں اور افسر شاہی کو کہا گیا کہ وہ سرکاری احکامات و مراسلے اردو میں جاری کریں اور پہلے سے موجود دستاویزات کو بھی اردو میں ترجمہ کیا جائے۔اس کے علاوہ اس اقدام کے ذریعے صدر، وزیراعظم اور وزراءکو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اندرون ملک و بیرون اپنے خطابات اردو میں ہی کریں۔سرکاری حکام کے مطابق یہ 1973 ءکے آئین کی شق نمبر 251 پر مکمل عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ سالوں میں انگریزی زبان کی سرکاری حیثیت کو اردو میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اردو کو مکمل طور پر پاکستان کی سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہو۔دوسری جانب، محکمے حکومتی آرڈر پر عمل درآمد کے حوالے سے شش وپنج میں مبتلا ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں اردو کو سرکاری زبان بنانے میں مسائل دیکھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…