اسلام آباد(آن لائن)جلسہ میں جانے کیلئے احکامات کس نے دیئے ،وزیر اعظم نے وفاقی وزراءسے جواب طلب کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 کی انتخابی مہم میں وفاقی وزراءکی شرکت پر وزیر اعظم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا ہے ،وفاقی وزراءکو الیکشن کے ضابطہ کی پاسداری کرنے کی ہدایت کرد ی ہے۔،وزیر اعظم نے وفاقی وزراءکو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وفاقی وزراءایسے کوئی اقدام نہ کریں جس سے قانون شکنی ہو۔ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کیلئے حکومت کو ایک مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراءکے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں شامل ہونے پر پابندی لگائی تھی ۔