اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

امریکہ نے پاکستان کو ڈرون طیارے سکین ایگل دینے کی منظوری دیدی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ نے پاکستان کو ڈرون طیارے سکین ایگل دینے کی منظوری دیدی ، پاکستان کو یہ طیارے فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دئیے جائیں گے ، بیس گھنٹے فضا میں پرواز کر نے والا طیارہ دو الگ کیمروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتا ہے۔امریکی وزارت دفاع نے اس ڈرون کی پاکستان کو فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ “سکین ڈرون” کا ہارڈ وئیر اور ٹیکنیکل ڈیٹا اگلے برس اگست تک پاکستان کے سپرد کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوے فیصد ڈرون امریکہ میں تیار ہوگا جبکہ دس فیصد تیاری پاکستان میں ہوگی ، سکین ایگل ڈرون کی کل لمبائی ساڑھے چار فٹ ہے ، پیڈسٹل سے فضا میں داغا جانے ولا سکین ایگل مسلسل بیس گھنٹے پرواز کر سکتا ہے۔طیارہ دو الگ کیمروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ہوتا ہے ، سکین ایگل ڈرون 92 میل کے دائرہ میں اپنے سٹیشن کے ساتھ رابطہ میں رہ کر مو¿ثر طریقہ سے جاسوسی اور نگرانی کا کام انجام دیتا ہے۔”سکین ایگل“ 2 امریکی اداروں بوئنگ اور انسیٹیو نے تیار کیے ہیں ، پاکستان کو پانچ طیارے ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالر میں ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پہلے ہی ملکی ساختہ ڈرون براق ، ابابیل اور اطالوی ساختہ فالکو موجود ہے۔پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جو مسلح ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…