منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

دنیا کی 20طاقتور افواج میں پاک فوج کا 11واں نمبر، امریکا سرفہرست

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی بیس طاقتور افواج میں پاکستان 11ویں مضبوط ترین فوج ہے،اس درجہ بند میں امریکا سرفہرست، بھارت پانچویں اور اسرائیل 14 ویں نمبر پر ہے۔ امریکی بزنس نیوز ”بزنس انسائیڈر“ کے مطابق سویٹرز لینڈ کے ایک تھنک ٹینک ”کریڈٹ سویس( Credit Suisse)“ نے دنیا کی پہلی بیس طاقتور افواج کی درجہ بندی کی ہے۔جس میں کہا گیا کہ بجٹ اور حجم میں کمی کے باوجود امریکی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے۔ جبکہ روس اور چین اس کے قریب ترین حریف ہیں ،تاہم بیس ممالک کی فہرست میںکینیڈا سب سے کمزور فوج کا حامل ہے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق کریڈٹ سویس نے اپنی رپورٹ میں تقابلی فوجی طاقت کے تعین کے دوران مشکلات کا اعتراف کیا ہے۔ ایک معیار(بنچ مارک) فراہم کرنے کیلئے حتمی اسکور کی درجہ بندی سے قبل چھ مختلف تغیرات کے تحتاسے اسکور دیے گئے۔فوجی طاقت اور مضبوطی کے معیار کی درجہ بندی کرتے ہوئے جن عوامل کو شامل کیا گیا، ان میں مجموعی اسکور میں فعال فوجی جوانوں کی تعداد کاپانچ فی صد، ٹینکوں کے دس فی صد،جنگی ہیلی کاپٹروں کے پندرہ فی صد ،لڑاکا طیاروں کے 20فی صد، طیارہ بردار کے 25فی صد اور ا?بدوزوں کے25فی صد اسکور رکھے گئے۔درجہ بندی کرتے ہوئے خالصتاً دفاعی سازوسامان quantitative کوسامنے رکھا گیا، اس میں اسلحے اور تربیت کے صلاحیتوں کو شامل نہیں کیا گیا ، فہرست پر بعض ممالک کی جگہ کاتعین حیرت انگیز ہے۔اس فہرست میں پاکستان کو گیارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک ہے جس کا دفاعی بجٹ سات کھرب31ارب32کروڑروپے( سات ارب ڈالر) ہے،فعال فوجی جوانوں کی تعداد چھ لاکھ سترہ ہزار ہے۔ پاکستان کے پاس2924ٹینک، 914لڑاکا طیارے اور آٹھ آبدوزیں ہیں۔پاکستان کو عشاریہ41اسکور دیے گئے جس میں جوانوں کی تعد اد کے عشاریہ71،ٹینکوں کے عشاریہ62،جہازوں کے عشاریہ48 ،جنگی ہیلی کاپٹروں کے عشاریہ 48،طیارہ بردار کے عشاریہ 05اور آبدوزوں کے عشاریہ52اسکوردیے گئے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان آئندہ دہائی میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی ایٹمی قوت ہوگا۔اس فہرست میں بھارت کو پانچواں نمبر دیا گیا جس کا بجٹ52کھرب20ارب روپے(50ارب ڈالر) ہے جس کے پاس13لاکھ25ہزار ایکٹو فورس ہے،اس کے پاس6464ٹینک،1905طیارے، اور 15ا?بدوزیں ہیںرپورٹ کے مطابق 2020تک دفاعی اخراجات کے لحاظ سے بھارت دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔ دنیا کے 20 مضبوط افواج کی فہرست درج ذیل ہے: 1) امریکا 2) روس3) چین4)جاپان5)بھارت 6)فرانس7 )جنوبی کوریا8)اٹلی9)برطانیہ10 ) ترکی11) پاکستان12) مصر13) تائیوان14) اسرائیل15) آسٹریلیا 16) تھائی لینڈ 17)پولینڈ 18)جرمنی 19)انڈونیشیاء20) کینیڈا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…