اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا لاہورمیں جلسہ سے خطاب،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سمن ا?باد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنہوں نے پہلے دھاندلی کی اب وہی دوبارہ الیکشن کر وا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر دھاندلی کا مںصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن ہم نے اس دفعہ بھرپور تیاری کی ہے۔ دھاندلی روکنے کیلئے ہماری تیاری پہلے سے بہتر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری محمد سرور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دھاندلی روکنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن نتائج لے کر جانے والی گاڑی میں بھی فوجی تعینات ہونا چاہیے جبکہ پی ٹی آئی کارکن بھی ریٹرننگ افسران کی گاڑی کے پیچھے جائیں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 122 کے عوام گیارہ تاریخ کو دھاندلی کو شکست دیں۔ الیکشن کے دن تحریک اںصاف کے ووٹوں کا مسلم لیگ (ن) کے نوٹوں سے مقابلہ ہوگا۔ عوام گیارہ تاریخ کو میری خاطر نہیں بلکہ اپنے مستقبل کیلئے ووٹ ڈالنے نکلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…