نیویارک(اے این این) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے کسی چار یا 6نکاتی فارمولے کی ضرورت نہیں، سشما سوراج کا پیغام واضح ہے مسائل کے حل کے لئے دہشتگردی سے پاک ماحول میں مذاکرات کی ضرورت ہے۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے سشما سوراج کے جنرل اسمبلی سے خطاب کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے کسی 4نکاتی امن فارمولے کی ضرورت نہیں اور اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کا پیغام بہت واضح ہے پاکستان صرف دہشتگردی کا خاتمہ کرے اور ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرلے،سشما سوراج بہت واضح کہا ہے کہ کسی چار یا 6نکات میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔بطور ہمسائیہ ممالک ہمیں تمام معاملات پر بات چیت کرنے چاہیے،مگر مذاکرات کے لئے ساز گار ماحول کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کے ماحول میں بات چیت ممکن نہیں ہے۔ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں جن میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ موجود رہے۔