اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کی خاتون اول مسز مشیل اوباما نے 22اکتوبر کو وائٹ ہائوس میں ملاقات کیلیے مریم نواز شریف کو باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ اس روز وزیر اعظم نواز شریف اوول آفس میں صدر اوباما سے ملاقات کرینگے جبکہ امریکی خاتون اول مریم نواز سے دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم کے پروگرام پر بات کریں گی۔ مشیل اوباما نے مریم نواز شریف کواگست میں کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلیے ان سے مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔ امریکی صدر کے خصوصی نمائندہ پیٹر لیوی یہ دعوت دینے کیلیے امریکا سے لاہور آئے اس موقع پر سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر رچرد اولسن بھی موجود تھے۔