اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

بعض لوگ داعش کی اطاعت کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان پر اس کا سایہ نہیں پڑنے دینگے ،جنرل راحیل

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے ایف پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش القاعدہ سے بھی بڑاہ خطرہ بن گئی ہے، دہشت گرد گروپ ایک بڑا نام ہے تاہم پاکستان پر داعش کا سایہ بھی نہیں پڑنے دیں گے ، اسلام آباد میں بعض لوگ داعش کی اطاعت کرنا چاہتے ہیں ، یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے آئی ایس (داعش) مستقبل کا چیلنج ہے، افغان طالبان اور حکومت مفاہمت کا راستہ اختیار کریں ، اگر طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی ٹیبل پر نہ لایا گیا تو داعش سے الحاق کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن کے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ فار ڈیفنس اینڈ سیکورٹی اسٹڈی سے آرمی چیف جنرل راحیل کے خطاب کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق جنرل راحیل شریف نے داعش کو القاعدہ سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک داعش کا سایہ بھی پڑنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ جنرل راحیل نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بعض لوگ ایسے ہیں جو داعش سے اپنی اطاعت ظاہر کرنا چاہتے ہیں ، لہذا یہ خطرناک صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروپ سے نمٹنا القاعدہ سے بڑا چیلنج بن گیا ہے ، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ داعش مستقبل کا چیلنج ہے ، یہ ایک بڑا نام ہے ، القاعدہ کا بھی نام تھا لیکن اب داعش ایک بڑا نام ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت پر زور دیا ۔ جنرل راحیل نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ اگر انہیں مذاکرات کی ٹیبل پر دوبارہ نہ لایا گیا تو طالبان داعش کے ساتھ الحاق کرسکتے ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت بہت اہمیت کی حامل ہے ، اگر ہم نے اسے صحیح طریقے سے نہ کیا تو طالبان دھڑے ایک بڑے نام کی جانب بڑھ سکتے ہیں اور وہ داعش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…