سرحد پار سے پاکستان کے خلاف درپردہ جنگ بند کی جائے ، وزیراعظم

3  اکتوبر‬‮  2015

لندن(اے این این)وزیراعظم نواز شریف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیاہے کہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف درپردہ جنگ بند کی جائے ، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کےلئے نیک نیتی کے ساتھ ٹھوس تجاویز دیں،ہمسایہ ملک کو جلد یابدیر میری تجاویز پر غورکرنا ہوگا ،ملک میں تخریبی کارروائیوں میں ” را“ کے ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ کوپیش کردیئے،کشمیریوں پربھارتی مظالم کامعاملہ بھی اٹھایا،عالمی سطح پرہماری بات سنی اورمانی جا رہی ہے ،آئندہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ( ن) فاتح بن کرسامنے آئے گی۔وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد لندن پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صرف مسائل ہی نہیں ان کا حل بھی بتایا، ہم نے خطے میں امن کے لیے خلوص کے ساتھ تجاویز دی ہیں،امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے، امن کے لیے پاکستان کی تجاویز پرعمل کرناہوگا، اس راستے پر آج آیا جائے یا کل راستہ یہی ہے، جتنی جلد یہ راستہ اختیار کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے، بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیرمیں ظلم کا راستہ چھوڑنا پڑے گا،عالمی سطح پر کشمیر کے بارے میں پاکستان کی بات سنی اورمانی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت الزام تراشی سے گریز کرے پاکستان کے پاس ملک میں تخریبی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں اورانہوں نے ان ثبوتوں کا اقوام متحدہ کے ساتھ تبادلہ کیا ہے ۔ بھارت کی طرف سے ان کے چار نکاتی امن فارمولے کو مسترد کئے جانے سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو جلد یابدیر ان کی تجاویز پر غورکرنا ہوگا۔ نوازشریف نے کہاکہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں کیونکہ کشیدگی سے ترقیاتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ ۔انہوں نے کہاکہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کو ختم ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو متوازن سوچ اپنانی چاہیے کیونکہ دشمنی نے صرف ترقی کے عمل میں خلل ڈالا ہے ۔آئندہ ضمنی انتخابات سے متعلق نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن فاتح بن کرسامنے آئے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمیں ہی کامیابی حاصل ہوگی۔سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے قتل کے مقدمے میں صحافی مارک سیگل کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہاکہ مارک سیگل کا بیان میں نے بھی پڑھ لیااورآپ نے بھی پڑھ لیاہوگا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…