اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے،نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرا دئیے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیری شہریوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے  نوجوانوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہراکر سکیورٹی فورسز کو مخمصے میں ڈال دیا بے گناہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا سہارا لیا  درجنوں زخمی ¾ فوجی اہلکاروں نے یاسین ملک کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے کر نظربند کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوںکے خلاف نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم لہرائے ۔ احتجاج مظاہرین نے فورسز پر سنگ باری کی جبکہ فورسز نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شیلنگ کی۔فورسز اور مظاہرین کے مابین یہ سلسلہ کچھ وقت کیلئے جاری رہا جس کے نتیجے میں نوہٹہ اور اس کے گردونواح میں معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ مرکزی جامع مسجد سرینگر کے باہر ایک مرتبہ پھر نوجوانوںنے پاکستانی پرچم لہرا کر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو مخمصے میں ڈال دیا جبکہ اس موقع پرکئی نوجوانوںکے ہاتھوں میں بینر بھی تھے جن پر تحریک آزادی کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے نوجوان گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز نے نوجوانوںکو گرفتار کر کے مختلف تھانوںمیں نظر بند رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے والوںکو بھی پابند سلاسل بنایا جارہا ہے ۔ اس موقعہ پر نوجوانوںنے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ اس موقعہ پر فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے احتجاج میں شدت لائی ۔احتجاجی نوجوانوں نے فورسز پر سنگباری کی اور فورسز نے نوجوانوںکو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ ٹیر گیس شلنگ کی ۔جامع مسجد اور اس کے گرد ونواح میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کچھ وقفے تک جاری رہا ۔ دوسری جانب پولیس نے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو ساتھیوں سمیت حراست میں لیا ۔ یاسین ملک کو اراکین کے ہمراہ اسوقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ زکورہ کے قریب پہنچے۔ پولیس نے ان کا راستہ روک لیا اور محمد یاسین ملک کو شوکت احمد بخشی،مشتاق اجمل، محمد صدیق شاہ، بشیر احمد کشمیری، پروفیسر جاوید، فیاض احمد،امتیاز احمد،محمد عرفان،بشارت احمد ،شاکر احمد،محمد امین اور محمد عبداللہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…