اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

این اے 122 ،بلاول زرداری کان لیگ اور تحریک انصاف دونوں پر کاری وار

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں نوازلیگ اور تحریک انصاف کے امیدوار اپنی دولت لٹا رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کی جانب سے خرچہ کی مقرر کی گئی حد کو تجاوز کر رہے ہیں، اگر الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف قدم نہ اٹھایا تو یہ ضمنی الیکشن محض مذاق بن جائے گا، واضح رہے کہ اس حلقہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار بئریسٹر عامر حسن نے پہلے ہی الیکشن کمیشن کو شکایت ارسال کی ہے کہ ان کے مخالف امیدوار نوازلیگ کے ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے علیم خان اپنی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے گئی گنا تجاوز خرچہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دونوں مخالفین نے اس ضمنی الیکشن کو ارب پتیوں کا کھیل بنا دیا ہے اور اس حلقہ کے ووٹرز کو خاموش تماشائی بنایا گیا ہے، جبکہ یہی ارب پتی اپنی دولت لٹا کر اس ضمنی الیکشن کو چرانے کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پارٹی واضح طریقے کی اس دھاندلی کی اجازت نہیں دے گی جس میں ناجائز دولت کو استعمال کرکے لوگوں کو متوجہ کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی ملک میں فی فرد-فی ووٹ کی پالیسی متعارف کرائی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمیواری تھی کہ نہ صرف وہ نوازلیگ اورپی ٹی آئی کے امیدواروں کے ان بے تحاشہ خرچوں کو روکتا بلکہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے رولز کت تحت کارروئی بھی کی جاتی تو اس رجحان کو روکا جا سکتا اور تمام امیدواروں کو مقرر حد تک خرچہ کرنے کا پابند بنایا جاتا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور پاکستان پیپلزپارٹی کا جنم شہر ہے اور اگر الیکشن کمیشن اس حلقہ میں بے تحاشہ خرچوں کو روک کر صاف اور شفاف انتخابات کروانے کی اپنی ذمیداریاں پوری کرتا ہے تو اس حلقہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر حسن کے لیے مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…