اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی چوک کے مقام پر یاد گار شہداءکی تعمیر کےلئے ڈیزائن اور منصوبہ بندی مرتب کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ دارالخلافہ میں ڈی چوک جیسے مرکزی مقام کو سیاسی اکھاڑوں، احتجاج اور تفریق و انتشار کا مقام ہونے کی بجائے اسے ملکی سلامتی پر جانیں نچھاور کرنے والوں کی علامتی یادگار بنانا ہی س جگہ کے شایانِ شان ہے۔ جمعہ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کو ڈی چوک کے مقام پر یادگارِشہدا کی تعمیر کے لئے ڈیزائن اور منصوبہ بندی مرتب کرنے کی ہدایت کی وزیر داخلہ نے کہاکہ اس مقام پر یادگارِشہداءکی تعمیر کا مقصد ان ہزاروں شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملکی سلامتی اور بقاءکےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا وزیر داخلہ نے کہاکہ زندہ اور باوقار قومیںاپنے ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیںانہوںنے کہاکہ دارالخلافہ میں ڈی چوک جیسے مرکزی مقام کو سیاسی اکھاڑوں، احتجاج اور تفریق و انتشار کا مقام ہونے کی بجائے اسے ملکی سلامتی پر جانیں نچھاور کرنے والوں کی علامتی یادگار بنانا ہی س جگہ کے شایانِ شان ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمان کے عین سامنے اس یادگارِ شہدا پر نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ غیر ملکی سربراہان بھی آ کر شہدا ءکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ منصوبے کی حتمی منظوری وزیرِاعظم کی واپسی پر حاصل کی جائے گی۔