لندن (نیوزڈیسک) آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ برطانیہ بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی فنڈنگ اور مواصلاتی روابط کی روک تھام کےلئے اپنا کر دار ادا کر ے ۔جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مستقل برطانوی وزیر داخلہ سے یہاں ملاقات کی ملاقات کے دور ان جنرل راحیل شریف نے برطانوی وزیر سے کہاکہ برطانوی حکومت دہشتگردوں کی عالمی سطح پر فنانسنگ اور ان کے مواصلاتی روابط کی روک تھام کےلئے اپنا موثر کر دارادا کرے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا