بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

این اے 122 مہم، نواز شریف کی شمولیت کا امکان

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق کی الیکشن مہم میں وزیراعظم نواز شریف کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ اس حلقے سے کھڑے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی انتخابی مہم پہلے ہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان چلا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 9 اکتوبر کو ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 11 اکتوبر کو ہوگی۔اس سے قبل حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مہم انچارج حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ اگر ان میں جرات ہے تو انھیں قبضہ مافیا گروپ کے مبینہ سرغنہ کو کھڑا کرنے کے بجائے این اے 122 سے خود انتخاب لڑنا چاہیے تھا۔این اے 122 میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ا±ن کہنا تھا کہ عمران خان میدان چھوڑ کر اس لیے بھاگ گئے ہیں کیونکہ انھیں 2013 کے انتخابات کی طرح اس حلقے سے شکست کا خوف ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ا±میدوار سردار ایاز صادق 2013ءکے عام انتخابات میں کامیاب قرار پائے تھے تاہم ان کے مخالف امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا تھا۔جس پر 2 سال بعد رواں برس ہفتہ 22 اگست کو ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ اس حلقے میں دوبارہ انتخابات منعقد کروائے۔لاہور کا حلقہ این اے 122 ا±ن چار حلقوں میں شامل تھا جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے، دیگر حلقوں میں لاہور کا حلقہ این اے 125، سیالکوٹ کا حلقہ این اے 110 اور لودھراں کا حلقہ این اے 154 شامل ہیں.31 اگست 2015 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 11 اکتوبر کو ہوگی۔تحریک انصاف نے 29 اگست کو ہی ضمنی الیکشن میں امیدوار کے لیے عبد العلیم خان کو امیدوار نامزد کر دیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق اسپیکر ایاز صادق کو ہی دوبارہ ٹکٹ جاری کیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…