ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

چین اقوام عالم کے لئے رول ماڈل بن چکا ہے:شہباز شریف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی چین کے 66ویں یوم تاسیس کے موقع پرچین کے صدر ،وزیراعظم،چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چین محنت،امانت اوردیانت کے سنہری اصول اپنا کر جہد مسلسل کے ذریعے دنیا کی دوسری بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔ عظیم چینی لیڈرشپ کی قیادت میں چین اقوام عالم کے لئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کو سب سے پہلے آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سودمند معاشی روابط میں بدل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا تاریخی اقتصادی پیکیج پاکستانی عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور کے منصوبے سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…