ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔کشمیر،پا ک بھارت کشیدگی، افغانستان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ان کی تقریرکے اہم موضوعات میں شامل ہیں۔آج کی تقریر سے قبل بھی وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سمیت عالمی رہنماﺅں کے سامنے بھی ان مسائل پر بات کرتے رہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے دورے کے دوران ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں، کشمیر میں استصواب رائے، افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی اور امن عالم کو لاحق خطرات کو بہت واضح کیا ہے۔عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتوں میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت اور پاکستان میں مداخلت پر بھی بات ہوئی، اس موقع پر پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر براک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے علاوہ جرمنی،اٹلی،ترکی، سری لنکا، نیپال، جنوبی کوریا اور ورلڈ بینک کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔دوسری طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیںہوئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…