جدہ(آن لائن)پاکستان نے سعودی عرب سے منیٰ کے 3 شہدا کی میتیں وطن واپس لانے کی درخواست کردی ہے، پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ اسد مرتضیٰ گیلانی سمیت 3 شہدا کی میتیں پاکستان لے جانا چاہتے ہیں۔پاکستانی سفیر کے مطابق سعودی حکومت نے خلاف ضابطہ درخواست لے لی ہے، عام حالات میں ایسا نہیں ہوتا لیکن سعودی حکومت نے اس سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ دیگر شہدا کے لواحقین بھی میتیں لانا چاہیں تو ان کی معاونت کو تیار ہیں۔
مزید پڑھئے:سبق جو کامیاب لوگ اپنی پہلی نوکری سے ہی سیکھ لیتے ہیں