ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

منیٰ سانحہ‘ شہید پاکستانیوں کی تعداد 44 ہو گئی، نئی فہرست جاری

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)دو اور پاکستانی حاجی شہید ہوگئے۔ وزارت مذہبی امور نے تصدیق کی ہے کہ شہیدوں کی تعداد چوالیس تک پہنچ گئی۔ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ جوں جوں وقت گزر رہاہے پاکستانی شہدا کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے ، حکام نے 44 شہادتوں کی تصدیق کردی تو دوسری طرف اب تک 62 حاجیوں کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کس حال میں ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے نئی فہرست جاری کر دی۔آج شہیدوں میں جن دو افراد کا اضافہ ہوا ان میں شانگلہ سوات کے حیدر علی ہیں۔ جو پاکستان میڈیکل مشن کا حصہ تھے ، جبکہ دوسرا نام ،، حسنہ بی بی کا ہے۔ دوسری جانب بعض شہدا کی تدفین بھی جاری ہے۔ ملتان کی شہید عزیزہ بی بی کی تدفیق ان کے بھائی نے سعودی عرب میں کردی ہے۔ اس سے پہلے پانچ دیگر افراد کی تدفین بھی کی جاچکی ہے۔ منیٰ میں بھگدڑ کا واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا۔ا س دن سے متاثرہ حاجیوں کے پاکستان میں اہل خانہ ایک ایک لمحہ کرب و اذیت میں گزار رہے ہیں۔ کسی کو اب تک اپنے پیاروں کی گمشدگی ستا رہی ہے تو کوئی وطن سے دور شہیدوں کے دیدار کو ترس رہا ہے۔کراچی کے حاجی اسماعیل خان ایڈوکیٹ شہید کے اہل خانہ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جلد از جلد انہیں سعودی عرب بھجوایاجائے۔ دوسری جانب حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حج مشن مکمل ہوتے ہی ہر خاندان سے شہیدوں کے قریبی عزیزوں کو سعودی عرب بھجوایاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…