راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جرمنی میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی اور علاقائی امن پر اظہارخیال کیا۔ آرمی چیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تمام فریقین مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھائیں۔ مشکلات کے باوجود افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دیگر ممالک بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ پاک افغان بارڈر کے بہتر انتظامات کے لئے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھئے:سائنسدانوں نے سیلاب روکنے میں مددگار لہریں بنانے والا نظام تیار کرلیا