ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا آرمی چیف کی مدت 4 سال کرنے پر غور ؛ تجاویز فوجی قیادت کو ارسال

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں رسمی طور پر ایک سال کااضافہ کرتے ہوئے اسے3 سال سے 4 سال کرنے کی تجویزکے بارے میں حال ہی میں سرگرمی سے غوروخوص کیاہے اوراس سلسلے میں بلاواسطہ تجاویزمتعلقہ دفاترکو بھجوائی گئی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے آفس کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکہاکہ یہ تجویزغیررسمی طور پر اعلیٰ فوجی حکام کے سامنے رکھی گئی تھی جس پر موجودہ فوجی قیادت نے مشورہ دیاکہ حکومت اس تجویز پرعملدرآمد نومبر2016 میں آنیوالے نئے آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھا کرکرے۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وفاقی حکومت کوموثر انداز میں آگاہ کر دیاہے کہ وہ اپنے عہدے کی مدت میں توسیع نہیں چاہتے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کولیکرمیڈیا میں کئی افواہیں زیرگردش ہیں۔ آرمی چیف کی ملازمت میںتوسیع کی روایت جنرل پرویزمشرف نے ڈالی تھی جنھوں نے خودکو 2001سے2008تک توسیع دی۔جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت میں بھی توسیع کی گئی۔یہ معاملہ عوامی بحث کا بھی حصہ رہا ہے جبکہ معاشرے کے کئی حصوں نے اس تجویزکی حمایت بھی کی ہے تاہم دفاعی ماہرین کو یقین ہے کہ جنرل راحیل شریف ملک کودرپیش مسائل پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ایک تاریخی مثال قائم کررہے ہیں اور بظاہر وہ ایسی کوئی مثال قائم کرنے میں دلچسپی رکھنا پسندنہیں کرینگے جسے اداروں کی مضبوطی کیلئے غیرصحتمندانہ قراردیا جائے۔جنرل راحیل کودہشت گردوں کیخلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنے اور سول حکومت کیساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔کراچی میں آپریشن اور امن کی بحالی کاکریڈٹ بھی انھیں ہی دیاجاتا ہے۔انھوں نے فوج کے اندرخوداحتسابی کا نظام قائم کیا اور وہ اپنے پیشروو¿ں کیلئے اعلیٰ روایات چھوڑکرجائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…