ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر اصل ایشوہے، سابق سربراہ ’’را‘‘ کا اعتراف

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیر ہی اصل ایشو اور مشرف کا 4 نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا،کشمیر کے معاملے میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے ’را‘ کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے بغیرپاک بھارت مذاکرات نامکمل ہیں اورجب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا پاک بھارت مذاکرات بے سود ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرویز مشرف کے پیش کردہ فارمولے پر90فیصد کشمیری خوش تھے۔ نریندر مودی کو میز پر آنا پڑے گا اور اختلافات دورکرنے پڑیں گے، مودی کوچاہیے کہ مسئلے کو وہاں لے کر آئیں جہاں واجپائی لے کرگئے تھے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے، کشمیر کے معاملے پر ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔را کے سابق چیف نے کہا کہ بھارتی حکومت کا ایجنڈا مسئلہ کشمیر سے ہٹ کر ہے جبکہ نریندرمودی کے خلاف بھارت میں مسلمانوں میں نفرت پائی جاتی ہے۔ کشمیریوں سے بھارتی حکومت نے ناروا سلوک روا رکھا ہے، یہی وجہ ہے کشمیر اب بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں علی گیلانی، شبیر شاہ، یوسف نقاش، حکیم عبدالرشید، بلال صدیقی، بشیر اندرابی اور غلام محمد سوپوری نے نیویارک میں پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جموں وکشمیر میں رائے شماری کرانے پر زور دیاہے۔

مزید پڑھئے: چینی موجد نے 5منٹ میں سر دھونے اورمساج کرنیوالی مشین ایجاد کرلی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…