بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹانک:اشتہاری ڈاکوؤں سے مقابلہ3 پولیس اہلکار شہید

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک (نیوزڈیسک)ٹانک میں اشتہاری ڈاکوؤں سے مقابلہ میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں2اشتہاری ڈاکو بھی مارے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک رسول شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ عمراڈہ کے قریب اشتہاری بخت جمال کے ساتھ مقابلہ اس وقت ہوا جب پولیس نے اغوا، ڈکیتی اور قتل میں مطلوب بخت جمال کی گرفتاری کی کوشش کی۔پولیس کو دیکھ کر اشتہاری ڈاکو اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایس ایچ او عمر اڈہ شامل ہیں۔دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا۔پولیس کی فائرنگ سے دو اشتہاری بھی مارے گئے۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…