نیویارک (نیوز ڈیسک)نیو یارک میں امن سربراہ کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف اوربھارتی وزیراعظم کا آمناسامنا ہوگیا،نواز شریف نے مودی کودیکھ کر ہاتھ ہلایا ،تو مودی نے بھی ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔بعد ازاں نیو یارک میں امن سر براہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیوزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔نیک کام کیلیے جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کو فوجی دستے فراہم کرنے والا بڑا شراکت دار ہے۔پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ امن مشن کے مو ئژکردار کیلیے تمام وسائل بروئیکارلانیکی ضرورت ہے۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نیامن دستوں کی مختلف ملکوں میں تقسیم کیلیے مشاورت کی تجویز دی ہے اور امن مشنز کی راہیں متعین کرنے میں ہمیشہ آگے رہے ہیں۔امن مشن عالمی امن اور سلامتی کیضامن ہیں،نیک کام کیلیے جان کی قربانی دینیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھئے: آئر لینڈ ،ساڑھے 5ہزار سال پرانے ایک بچے اور بڑے آدمی کا ڈھانچہ دریافت