بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حجاج کی وطن واپسی شروع ، لاہور میں 469 ، اسلام آباد میں 325 حجاج وطن پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے عازمین کی جدہ سے پاکستان واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ،دو پروازوں سے 469 عازمین لاہور جبکہ ایک پروز سے 325 عازمین اسلام آباد پہنچ گئے۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سعودی عرب کے شہر جدہ سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئی ، پرواز نے گزشتہ رات دو بجکر 15 منٹ پر پہنچنا تھا جو تین گھنٹے کی تاخیر سے پانچ بج کر دس منٹ پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچی۔حجاج کرام کی واپسی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، ایئرپورٹس سیکورٹی فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام ایئرپورٹ کے اندر سے گاڑیوں میں سوار ہو کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے ، انتظامیہ کی جانب سے ائیرپورٹ گیٹس پر بھی کسی کو رکنے کی اجازت نہیں تھی۔دوسری طرف لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی حج پرواز میں ایک سو پچپن مسافر وطن پہنچے جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے 354 حاجیوں کی واپسی ہوئی۔ رشتہ داروں نے حجاج کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…