اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر وزارت مذہبی امور نے فوری طور پر حج اور منیٰ سانحہ سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی ہے یہ ہیلپ لائن شہید، زخمی اور گمشدہ حجاج کرام کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو ضروری مدد اور معلومات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس مقصد کیلئے ٹال فری نمبر (مفت کال کرنے کیلئے نمبر) جاری کردیا گیا ۔ پاکستان سے رابطہ کرنے والے افراد 042111725425 پر مفت کال کرسکتے ہیں جبکہ سعودی عرب سے کال کرنے والے 8001166622 کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔