ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی کے خلاف حسب روایت فرد جرم عائد نہ ہو سکی

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے چھٹی پر ہونے کے باعث آج بھی مقدمے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور عدالت نے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی 8 اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ وہ 4 ماہ جیل میں رہیں اور اب بھی ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہورہی ہیں،عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گی، ابھی ان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے اس لئے وہ اس پر میڈیا سے بات نہیں کرسکتی لیکن جب بولنا شروع کروں گی تو کئی دن لگ جائیں گے۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو مارچ میں 5 لاکھ امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا لیکن ساڑھے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود ملزمہ کے خلاف چالان پیش نہیں کیا جا سکا۔ ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں 24 مرتبہ عدالت میں پیش ہوچکی ہیں اور گزشتہ 6 سماعتوں کے دوران ان پر فرد جرم بھی عائد نہیں کی جا سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…