ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے منیٰ میں بھگدڑ سے شہید افراد سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ مسترد کردیا ہے اس سے قبل ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ منیٰ میں بھگدڑ سے 236 پاکستانی حجاج شہید ہوئے۔منظورالحق نے کہا کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے، سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ اعدادوشمار حاصل کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سانحے میں 18 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن نے نام جاری کردئیے گئے ہیں، کچھ شہدا کے ایڈریسز کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔