اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ منی میں شہید پاکستانیوں کی تعداد انیس ہوگئی ہے ۔ان کے نام اور پاسپورٹ نمبر حاصل کر لیے گیت ۔ وزیر اعظم نے ڈی جی حج اور سعودی عرب میں سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ حجاج کی تلاش میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ سانحہ منی میں پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔ ملنے والی دستاویزات کے مطابق ان حجاج کرام کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ کراچی کی حفصہ شعیب ، کراچی کی ہی زرین نسیم ، دالبندین کی بی بی زینب ، ایبٹ آباد کے زاہد گل اور ان کی ساس بلقیس بی بی ، لکی مروت کی ساٹھ سالہ بیگم جان اور ڈاکٹر امیرعلی لاشاری شامل ہیں ۔ شہدا میں لاہور کے علاقے ٹان شپ کے حاجی عارف حسین ، لاہور ہی کے میاں محمد ریاض ، ملتان کے اسد مرتضی گیلانی ، ملتان کی عزیزہ مائی ، ملتان کے علاقے سورج میانی کی سات سالہ ثمرین شامل ہیں ۔ کوٹ ادو کے عبدالرحمان اور اہلیہ شہناز بی بی جھنگ کے سراج احمد سراج ، سانگلہ ہل کے رہائشی حبیب اللہ شہدا میں میرپور کی سیدہ نرجس شہناز بھی شامل ہیں ۔ باغ کے محمود ارشد اور باغ کی ہی رشیداں بی بی بھی بھی خالق حقیقی سے جا ملیں ۔