راولپنڈی(نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے اور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی اورجوانوں کے جذبے ، پیش وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بیک وقت دو اقسام کی جنگیں کامیابی سے لڑ رہی ہے۔آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی فائرنگ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج سخت جنگی تربیت کی حامل فورس ہے ،مادر وطن کے ہر انچ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے ہونے والے شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔















































