مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے عظیم الشان اجتماع ہوئے۔ مسجد الحرام میں نماز عید کا عظیم الشان اجتماع ہوا ، جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی خطبہ میں مسجد الحرام کے امام نے مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عیدقرباں ہمیں راہ خدا میں اپنامال و اسباب قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا ،اس موقع پر مسلمانوں کے اتحاداور امن عالم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خلیجی ممالک یورپ اور امریکامیں بھی آج عید منائی جائے گی۔















































