ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عمران فاروق کا قتل،نوازشریف اورکیمرون فیصلے پر متفق

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت ، معیشت، تعلیم، سیکورٹی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں قریبی اور خوشگوار تعلقات استوار ہیںوہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بدھ کی سہ پہر یہاں 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے وزیراعظم محمد نوازشریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جاتے ہوئے لندن میں قیام کے دوران برطانوی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے دونوں ممالک کے درمیان مجموعی دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں دونوں وزراءاعظم نے افغانستان کی صورتحال سمیت عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اس امر کو اجاگر کیا کہ برطانیہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی برادری کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے وژن کی روشنی میں تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار اور قربانیوں کا ذکر کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے پرامن ہمسائیگی کیلئے پاکستان کی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے شدت پسندی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے جبکہ برطانوی وزیراعظم کی معاونت قومی سلامتی کے مشیر سرمارک لائل گرانٹ نے کی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل ملزمان کے معاہدے پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنماءڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے عمران فاروق قتل کیس میں تعاون پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے کی جانے والی فنڈنگ کے معاملات کو بھی اٹھایا۔ ملاقات میں طارق فاطمی اور ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…