دا لبندین (نیوز ڈیسک ) پاک افغان سر حد کے قریب افغانستان کے علاقے میں افغان طالبا ن کی فائرنگ سے 6پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ،طالبان نے نعشیں قبائلی عمائدین کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے میں افغان طالبان نے مشتبہ سمجھ کر عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں پاکستان کے 6شہری جاں بحق ہوگئے۔ افغان طالبان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 4کا تعلق نوشکی اور 2کا تفتان سے ہے۔















































