اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران حکومتی اور دیگر امیدواروں کی جانب سے چلائی جانے والی انتخابی مہم پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کو خصوصی رپورٹ دی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کی نسبت اب زیادہ فعال ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے انتخابات تک سخت سے سخت نگرانی کر رہا ہے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو بھی بطور ٹیسٹ کیس نگرانی کی جا رہی ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات کی بھی سخت نگرانی کی جائے گی اور کسی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی ۔