اسلام آباد(نیوزڈیسک)…پاکستان نے بڈھ بیر ایئربیس پر گزشتہ روز حملے کے بعد اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کو شواہد کیساتھ افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔واضح رہے کہ جمعہ کو بڈھ بیر ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن اسفند یار سمیت 29افراد شہید ہوگئے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک گروپ سے ہے جو افغانستان سے آئے تھے ۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی حکومتی وفد سانحہ بڈھ بیر میں دہشتگردوں سے متعلق ٹھوس شواہد افغانستان حکومت کے حوالے کرے گا۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستانی وفد کی جانب سے سانحے میں ملوث افغانستان میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاجائے گا