دبئی(نیوزڈیسک)آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، خورشید شاہ، فریال تالپور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رینجرز اختیارات اور پارٹی کی تنظیم نو پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کی مہم بلاول بھٹو زرادری چلائیں گے، بلاول بھٹو سندھ اور پنجاب میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سندھ میں دس جلسے جبکہ پنجاب میں پانچ جلسے کئے جائیں گے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو اور اہم عہدوں پر تبدیلیاں بلدیاتی انتخابات کے بعد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔