لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرحد پار سے پاکستان پر حملوں کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگرد پاکستان سے بھاگ گئے ہیں اور اب افغانستان میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کررہے ہیں، بڈھ بیر ایئربیس پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں، حملہ آور پشتو اور فارسی بول رہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے میں انہوں نے کہا کہ ائیربیس پر حملہ کرنے والے افغانستان سے مانیٹر ہورہے تھے، ہم افغانستان کے ساتھ مسلسل یہ مسئلہ ڈسکس کررہے ہیں۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے حوالے سے امریکہ سے بھی بات کی ہے۔ ضرب عضب میں سو فیصد کامیابی نہیں ملی۔