پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔قومی اخبار کے مطابق پی اے ایف بڈھ بیر کیمپ پر حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کروایا گیا۔سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں 7ATA سمیت قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔مقدمہ کیمپ کے کمانڈنٹ فلائٹ لیفٹینٹ حسین محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک گرفتاربڈھ بیر میں ایئر فورس کے کیمپ میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس اورحساس اداروں نے سندھ اور پنجاب کی سرحد پر واقع شہر صادق آباد کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں کارروائی کرکے گاڑی کے مالک آصف سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا۔زیر حراست دوسرا شخص آصف کا بہنوئی اکمل بتایا جاتا ہے۔قومی اخبارذرائع کےمطابق آصف نے گاڑی 2 سال قبل اپنے بہنوئی اکمل کو فروخت کر دی تھی جس کو بعد ازاں اکمل کو نے بھی سندھ کے شہر کموں شہید کے رہائشی کو فروخت کر دیا تھا۔حملے کی تحقیقات تیزی سے جاریبڈھ بیر میں پی اے ایف کے کیمپ پر حملے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔مختلف تحقیقاتی اداروں کے حکام اور اہلکاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے۔علاوہ ازیں بڈھ بیر سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 28 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے گئے افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ 8 افغان باشندے بھی زیر حراست ہیں۔ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد سے حملے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔پولیس نے بعض افراد سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔حملے کے بعد پشاور کے باچا خان ائر پورٹ سمیت تمام ائر بیسز اور شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قریب واقع علاقے بڈھ بیر میں پاکستان ایئر فورس کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں فوجی افسران سمیت 29 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔حملہ آور گاڑی کے ذریعہ کیمپ تک آئے تھے، جس کے بعد انہوں نے مسجد میں موجود افراد کو نشانہ بنایا جبکہ رہائشی آبادی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی مگر گارڈ روم میں موجود اہلکاروں نے ان کا آگے بڑنے کا موقع نہیں دیا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف حملے کے بعد بڈھ بیر گئے تھے اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی بھی عیادت کی تھی.گزشتہ شب پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مجر جنرل عاصم باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ہ حملہ تحریک طالبان پاکستان کے کسی اسپلنٹر گروپ نے کیا تھا جبکہ دہشت گردوں کی آپس میں بات چیت سے لگتا ہے کہ وہ افغانستان سے آئے اور وہیں منصوبہ بندی کی گئی
پی اے ایف کیمپ حملہ‘ گاڑی کا مالک زیر حراست
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































