جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

دہشتگردوں نے کہا ”نمازیو! ایک طرف ہوجاﺅ اور پھر گولیاں چلا دیں،عینی شاہدین

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 12 سالہ ثناءاللہ جو روزانہ اپنے والد کے ساتھ فجر کی نماز کیلئے ایئرفورس کالونی کی مسجد جاتا ہے جمعہ کے روز بھی نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد چلا گیا وضو کے بعد جماعت میں تھوڑا سا وقت باقی تھا والد کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت شروع کی اس دوران امام مسجد داخل ہوئے اور سنت پڑھنے لگے کہ اچانک زوردار دھماکوں کی آوازیں شروع ہوئیں۔ ثناءاللہ کہتا ہے کہ ایسی آوازیں میں نے پہلے کبھی نہیں سنی تھیں اور اچانک گولیاں چلنے لگیں مسجد میں سارے سوچ رہے تھے کہ کہاں پناہ لیں اچانک فرنٹیئر کانسٹیبلری کی وردی میں ملبوس دو نوجوان اندر آئے اور فوراً کہنے لگے دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ایک طرف کھڑے ہوجاﺅتاکہ تم لوگوں کو باہر نکالا جاسکے۔ سارے لوگ مسجد کی شمال کی دیوار سے چپک گئے اچانک وردیوں میں ملبوس ایک نوجوان نے کاکہا سب اب نشانے پر ہیں۔ چلاﺅگولی اور میرے سامنے وردی میں ملبوس دہشتگردوں کے کلاشنکوفوں سے انگارے الگنے لگیں جبکہ دیوار کے ساتھ کھڑے نمازیوں میں سے کسی سے آہ تک نہیں نکل رہی تھی۔ میرے والد نے فوراً مجھے ا پنے پیچھے دیوار کے ساتھ چکادیا اور گولیاں چلنے لگیں۔ پتہ نہیں میرے والد کو کتنی گولیاں لگیں کہ اچانک میرے ران میں دوگولیاں گھس گئیں اور ایک چیخ کے ساتھ میں گر پڑا میرے گرنے کے ساتھ ہی میرے والد بھی گر پڑے لیکن گولیاں چلتی رہیں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی میرے اوپر والد خون آلود حالت میں گر پڑے ایک دہشتگرد چلایا۔ ان سے تو اپنا بدلہ چکا لیا اب کوارٹر کی طرف چلتے ہیں اچانک دوسری طرف سے بھی گولیاں چلنے لگیں ایک دہشتگرد پھر چیخا فوجی آگئے ہیں بھاگو۔ مسجد ایسی سنسان ہوگئی کہ کوئی آواز ہی نہیں نکل رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…