بنوں (نیوزڈیسک)بنوں کے علاقے میریان میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیاہلاک ہونے والا دہشت گرد خود موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔دہشت گرد موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کر کے شہر کی طرف جا رہا تھا کہ میریان کے قریب موٹر سائیکل اسپیڈ بریکر سے ٹکرا گیا جس سے بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیادھماکے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کا گھیراو ¿ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیاپولیس نے دہشت گرد کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی بھی تفتیش کی گئی















































