جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سانحہ بڈھ بیر،حملہ آورافغانستان سے آئے تھے ،ترجمان پاک فوج

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ پشاورمیں پاک فضائیہ کے ائربیس پرحملہ کرنے والے دہشتگردوں کاتعلق افغانستان سے ہے اوران دہشتگردوں نے ٹریننگ بھی افغانستان میں کی گئی ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آوروں کاتعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے کانسٹیبلری کایونیفارم پہن رکھے تھے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے حملہ کیااس کوان افغانستان سے کنڑول کیاجارہاتھا۔انہوں نے کہاکہ سہولت کاروں کوبھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردو ں نے آپریشن ضرب عضب پرضرب لگانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے اس حملے میں 29افراد شہیدہوئے ۔میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کور ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا صبح 5 بجے کے قریب 13 سے 14 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور دہشت گرد کانسٹیبلری کی یونیفارم میں تھے ۔ کیمپ کے باہر آ کر وہ دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے۔ ایک گروپ انتظامی حصے کی جانب اور دوسرا ٹیکنیکل ایریا کی طرف گیا۔ دہشت گردوں نے نماز پڑھتے اور وضو کرتے افراد کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو 50 میٹر کے اندر روک لیا تھا۔ کمانڈوز اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا تھا ۔ دہشت گرد آگے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں راستے میں ہی ہلاک کر دیا گیا۔ نو سے ساڑھے نو بجے تک آپریشن مکمل کر لیا تھا اور تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ان کی کوشش تھی کہ اہم تنصیبات کی طرف جاتے لیکن حملہ آور اپنے مقصد میں ناکام رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا حملے کی مںصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی اور اس کو کنٹرول بھی وہاں سے کیا جا رہا تھا اور حملہ آور بھی افغانستان سے آئے تھے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس میں افغان حکومت کا کوئی کردار ہے البتہ سب جانتے ہیں کہ افغانستان میں ایسے عناصر موجود ہیں۔ حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا گروپ ملوث ہے۔ انٹیلی جنس ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ حملہ آوروں کی بات چیت کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ حملے میں 29 افراد شہید اور انتیس زخمی ہوئے ۔ 23 شہدا کا تعلق پاک فضائیہ سے ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…