راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد ممکنہ طورپر پاک فوج کے نئے سربراہ کیلئے نام سامنے آگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ چیف آر آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف توسیع نہ ملنے کی صورت میں آئندہ سال 29 نومبر 2016 ءکو اپنے عہد سے سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ پاک فوج کے چار لیفٹننٹ جنرل ریٹائر ہوجائینگے جس کے بعد لسٹ میں کافی پیچھے موجود سینیارٹی لسٹ پر کافی آگے آجائیں گے ۔ آئندہ ماہ ریٹائر ہونیوالوں میں لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، سید طارق ، محمد ایاز ، چوہدری اور جنرل نوید زمان شامل ہیں ۔ چار لیفٹیننٹ جنرلز کی ریٹائرمنٹ کے بعد لیفٹننٹ جنرل مقصود احمد سرفہرست جس کے باقاعدہ جنرل زبیر محمود حیات ، نجیب اللہ خان ، اشفاق ندیم ، ضمیر الحسن شاہ ، جاوید اقبال رمدے ، قمر جاوید باجوہ ، خالد اصغر ، مظہر جمیل اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق آتے ہیں ۔