اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بڈھ بیر ائیر بیس پر حملے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس بلا لیا ہے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں دہشتگردی کے واقعے اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور فوج کو کارروائیوں میں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے