بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کو ابھی ریٹائر نہیں ہونا چاہیے،پرویز مشرف

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق صدر اور فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوجی سربراہ کی تبدیلی سے سب کچھ تبدیل ہوجائے گا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف، جنھوں نے خود اپنی مدت ملازمت میں 5 سال کی توسع حاصل کی تھی، کا کہنا تھا کہ وہ جنرل راحیل شریف کی عوامی مقبولیت سے بہت خوش ہیں کیونکہ وہ ’بہت اچھا کام‘ کررہے ہیں، جسے جاری رہنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ’جو کام جنرل راحیل شریف کررہے ہیں اسے جاری رہنا چاہیے اگر فوجی رہنما تبدیل ہوگا تو اس سے یہ سب متاثر ہوجائے گا اور اب تک کا کیا جانے والا تمام اچھا کام رائیگاں جائے گا۔‘سابق فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسی لیےان کی خواہش اور تجویز ہے کہ جنرل راحیل شریف کو مزید کچھ عرصہ فوجی سربراہ رہنا چاہیے۔خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت آئندہ سال نومبر میں ختم ہورہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لوگوں کے درمیان ہمیشہ اختلاف رائے ہوتا ہے اور ملک کو اس وقت جنرل شریف کی ان کے دفتر میں ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ فوج میں لیڈر شپ کی کمی ہے تاہم ان کا مقصد یہ باور کروانا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے جانے سے وہ سب اچھے کام بیکار ہوجائیں گے، جو انھوں نے شروع کیے ہیں.پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’وہ جب بھی جائیں گے ا±ن کے کیے جانے والے تمام اچھے کام تبدیل ہوجائیں گے، قومی احتساب کا عمل متاثر ہوگا اور فوجی عدالتیں ختم ہوجائیں گی۔‘متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف ںے کہا کہ اگر کوئی جماعت یا فرد کچھ غلط کرتا ہے تو وہ اس کا جواب دہ ہے اور ایم کیو ایم اِس وقت ایسے ہی مرحلے سے گزر رہی ہے۔انھوں ںے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمات کو اب منتقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…