نوشہرہ(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نوشہرہ پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور ایم کیو ایم نواز شریف پر پیچھے ہٹنے کے لیےپریشر ڈال رہے ہیں، لیکن قوم کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرنا چاہتی ہے، آصف زرداری ڈر کر اپنے کرپشن کیسز کے باعث دبئی بیٹھے ہوئے ہیں، سویلین حکومتوں نے ایک دوسرے کے بچاو¿ کے لیے نیب بنایا ہے نیب کا سربراہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مک مکا سے بنا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ سیکھنا ہے تو خیبر پختونخواہ سے سیکھنا چاہیے، کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں اس لیے سب تعریف بھی کرتے ہیں۔ ضیا اللہ آفریدی نے کرپشن کی تو پارٹی ہی کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کارروائی رینجرز کا اختیار نہیں لیکن صوبائی حکومتیں بھی کچھ نہیں کر رہیں۔ کے پی کے نیب بھی آزاد ہے کسی کرپٹ حکمران کو بچایا نہیں جا رہا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا بلدیاتی نظام بھی پورے پاکستان کے لیے ماڈل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھے اور دیگر رہنماو¿ں کو این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے حلقوں میں جانے سے روک دیا گیا جبکہ نوا ز شریف نے کسان پیکج کا اعلان بھی کر دیا۔ اگر نواز شریف مخلص تھے تو کسان پیکج بجٹ میں کیوں نہیں رکھا گیا، انتخابات سے قبل کسان پیکج کا اعلان دھاندلی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کو بھی ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ اصل جنگ لاہور کی ہے اور مجھے روکنے کے لیے ہی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں انتخابی مہم سے روکا گیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ضیا اللہ آفریدی پر کور کمیٹی نے الزامات عائد نہیں کیے بلکہ ان کا احتساب کیا جا رہا ہے۔ فاٹا کی عوام کی رائے کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا چاہتے جس کے لیے ان کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کریں گے فاٹا کے تباہ شدہ نظام کو بہتر بنانے کی بات کی جائے گی جبکہ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو بھی خیبر پختونخواہ میں شامل ہونا چاہئیے۔
زرداری ڈر کر اپنے کرپشن کیسز کے باعث دبئی بیٹھے ہیں، عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں