اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور کو دہشت گردوں کے یاروں کے حوالے کردیا گیا ہے، غریب کو ایک وقت کی روٹی نصیب نہیں ، پنجاب پر مسلط حکمران یہاں کے عوام کے لیے سزا سے کم نہیں۔ لاہور میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ آج وقت بدل چکاہے، حکمران بھی خود کو بدل لیں، کسان جو کماتا ہے، ن لیگ والے لوٹ لیتے ہیں،میاں صاحب آپ نے کہا تھا کہ چھ ماہ میں بجلی نہ دوں تو نام بدل دیں، اب بتائیں آپ کو کس نام سے پکاروں۔
انہوں نے کہا کہ کسان اور مزدور کے دشمن سے کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی،ن لیگ کی حکومت دراصل سرمایا داروں کی حکومت ہے ، ہر پالیسی کسان اور زراعت دشمن ہے ، میاں صاحب آپ کسانوں کو ان کا حق نہیں دے سکتے تو پھر آپ کو حکمرانی کا حق نہیں، جو کشمیر کی بات نہیں کرتا اس سے کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی، ہم شہیدوں کے وارث ہیں اور آپ ہم ہی پر دہشت گردی کے الزامات لگارہے ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ خود کو تو بے وقوف بنا سکتے ہو، مگر 20کروڑ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے،یہ حکمران نہ تو خادم ہیں، نہ ہی اعلیٰ ہیں،آج تاجر برادری بھی سراپا احتجاج ہے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کررہی ہے، میاں صاحب موٹر ویز اور بسیں ملک نہیں ہوتا، ملک عوام سے ہوتا ہے، حکومت کے ایجنڈے میں نہ عوام ہے نہ مساوات،کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والے اب قرضہ لے کر بغلیں بجارہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ میں پوچھتا ہوں آج پنجاب میں بجلی کہا ںہے، پاکستان کے کس علاقے کو بجلی سے منور کیا ہے،نندی پور پاور پروجیکٹ کو 22 سے 82 بلین روپے تک پہنچادیا، میاں صاحب نندی پور پروجیکٹ اب تک بجلی پیدا کیوں نہیں کررہا، ایف آئی اے نندی پور کی انکوائری کب کرے گا، نیب کس کونے میں دبکی ہوئی ہے ،آپ اسٹیل مل اور پی آئی اے کو ایم سی بی کی طرح اپنی منشا کے مطابق بیچنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت دہشت گردوں کو للکارا تھا جب یہ سب مل کر ان سے مذاکرات کررہے تھے، ہم کل بھی اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ تھے ، ہم آج بھی ان کے ساتھ ہیں ، ہم شہیدوں کے وارث ہیں اور آپ ہم ہی پر دہشت گردی کے الزامات لگارہے ہو،انتقام کی سیاست کی روش ختم کرو، میں صرف انصاف مانگتا ہوں،قائد عوام کے عدالتی قتل کا ریفرنس ابھی تک التوا میں کیوں ہے،اصغر خان کیس کے فیصلے پر کب عمل ہوگا،سرمایا دارانہ نظام، جاگیرادارنہ نظام نہیں چلے گا۔
مزید پڑھئے:ملکہ برطانیہ کا زبردست ایکشن
لاہورکو دہشتگردوں کے یاروں کے حوالے کردیا گیا ہے، بلاول

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں