کراچی (نیوزڈیسک) پولیس اور رینجرز کا نائن زیرو کے اطراف آپریشن، منگھو پیر ، کورنگی ندی، گلستان جوہر، اور ہجرت کالونی میں بھی آپریشن ،سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے عزیز آباد نائن زیرو، منگھو پیر فیروزآباد ، کورنگی ندی کے اطراف میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تمام راستے سیل کر دیئے اور کسی شخص کو اندر ےا باپر جانے کی اجازت نہیں تھی ۔ واضح رہے کہ پولیس نے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکن سمیت 10 اافراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں متحدہ کا کارکن بھی شامل ہے۔جسے مکا چوک سے گرفتار کیا گےا ہے اور اسلحہ بھی بر آمد کیا گےا ۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد ہوئی ہے۔ جمعہ کی صبح سول لائن کی بھاری نفری نے ہجرت کالونی کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 25 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم پیشہ ہیں اس لئے گرفتار کیا گےاہے
مزیدپڑھیئے :نوازشریف نے قوم کوبڑی خوشخبری سنادی
۔مذکورہ آپریشن کر سربراہی ایس ایچ او سول لائن وقار تنولی کے سالے خالد نے کی جس پر ہجرت کالونی کے مکینوں نے الزام لگاےا کہ خالد کسی نہ کسی کو پولیس موبائل میں بٹھا کر لے جاتا ہے اور رشوت دینے کے بعد رہا کرتا ہے۔رینجرز نے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے