لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانا چاہتی ہے جس کے لئے انہوں نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے اتفاق رائے سے بڑے بڑے قومی فیصلے کیے، حکومت نے شفاف طریقے سے پالیسیاں بنائیں اورعمل درآمد کیا لیکن بعض افراد حکومت کی شفافیت پربلاوجہ اعتراض کررہے ہیں،حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانا چاہتی ہے جس کے لئے انہوں نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ پچھلے بلوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بھی کم کیے جائیں گے، جس سے آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح کمی نظر آئے گی۔معاشی صورت حال پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے پاو¿ں پرکھڑا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، پاکستان میں معاشی بحال شروع ہوچکی ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں، توانائی کے شعبے میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے،
مزید پڑھئے: جمعہ کا بابرکت دن ‘بھارت نے تاریخی فیصلہ کرلیا
متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پرکام کررہے ہیں،ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں، تاپی منصوبے کو چارسال میں مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی چیز سے خوف زدہ نہیں ہوں گے،آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردہشت گردی اور خرابیوں کا مقابلہ کریں گے، سانحہ پشاورکوکبھی نہیں بھولیں گےحکومت آپریشن ضرب عضب کی صورت میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہی ہے۔ ضرب عضب میں فوج سمیت تمام سیکورٹی اداروں اورعوام نےقربانیاں دیں ہیں۔کراچی میں امن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اورشہر کے حالات پہلے سے بہترہوئے ہیں اورآپریشن سے لوگوں کا اعتماد بحال ہواہے، ایک دو واقعات سے گھبرانا نہیں چاہیے، دہشت گردوں کے پولیس اورمیڈیا پرحملے آخری حربے ہیں، وہ اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، آئندہ ڈیڑھ سے 2 برس میں کراچی میں مکمل امن قائم ہوجائے گا۔اس سے قبل ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمدکنند گان کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاسحاق ڈار، خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی ، خرم دستگیر، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہان ، برآمد کنندگان اوراپٹما عہدیداروں نے شرکت کی۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے برآمدات کے شعبے میں خاطرخواہ ترقی نہیں ہوئی، ہمیں اس نشست کو نتیجہ خیز بنانا ہے، مشکلات کے حل کے لیے وسائل کی ضرورت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں جس کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ اورریونیو جمع کئے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔آمدنی ہوگی تو قرضے اتارے جاسکیں گے۔ تاجروں کی طرح زرعی شعبے کے بھی بہت مسائل ہیں۔