کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جاری آپریشن پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالتوں سے رجوع کرے۔ زبردستی دکانیں اور بازار بند کرانے والوں سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نمٹیں گے۔ حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر پر پابندی لاہور ہائی کورٹ نے لگائی ہے۔ اگر تقریریں قابل اعتراض نہیں تھیں تو معافی کیوں مانگی۔ احتساب کے فیصلوں اور کارروائیوں پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرسکتا ہے۔ ہڑتالوں کے ذریعے ملکی معیشت کو لات مارنے والے کل عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگیں گے۔ ہڑتال کی کال دینے والوں سے گزارش ہے کہ اگر انہیں کسی مسئلے پر تحفظات ہوں تو وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ اگر عمران خان الیکشن کمیشن کے ارکان کی تبدیلی چاہتے ہیں تو دھرنا دینے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے تحت تین روزہ کتابی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے ہڑتالوں کا خاتمہ حکومت کا عزم ہے۔
مزیدپڑھیئے :عمران فاروق قتل کیس،کام مکمل ہوگیا
ہڑتال کی کال دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ یا تحفظات ہیں تو وہ عدالتوں سے رجوع کرے اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے فیصلوں کے مطابق یہ طے کیا گیا ہے کہ کسی کو ملک میں عدم استحکام اور ہڑتال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہڑتال کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ