اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں پاکستان میں تحقیقاتی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کومطلوبہ تمام معلومات فراہم کردی گئی ہیں اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے اور جن ملزموں کے بیانات قلمبند کرنا تھے یہ کارروائی بھی مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نےکہاکہ یہ خالص عدالتی کیس ہے ، ہم نے ثبوت فراہم کردئیے ہیں، اس پر زیادہ رائے زنی مناسب نہیں















































